گلبرگ پولیس کی بروقت کارروائی: بچوں کو استعمال کرنے والے اسٹریٹ کرائم گروہ کے 2 کارندے گرفتار

تشکر نیوز: گلبرگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کریم آباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں چھوٹے بچوں کو استعمال کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار کر لیے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ملزمان 2 سے 4 سال کی عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل کی ٹینکی پر بٹھا کر موبائل فون اور پرس چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔

سعید غنی کا عمران نیازی پر تنقید: “انا پرستی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا”

ملزمان کو ایک واردات کے بعد کریم آباد میں ایک شہری کے شور مچانے پر پولیس نے تعاقب کر کے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت وحید ولد شمس اللہ اور ظفر ولد عبدالستار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے ساتھ موجود 3 سالہ بچے کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا، جو کہ ملزمان کا پڑوسی تھا اور واردات کے وقت ان کے ساتھ موجود تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

One thought on “گلبرگ پولیس کی بروقت کارروائی: بچوں کو استعمال کرنے والے اسٹریٹ کرائم گروہ کے 2 کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!