تشکر نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کراچی کی ترقی اور مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی، سیکریٹری رحیم شیخ اور سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم میمن بھی موجود تھے۔ نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں میں صدر اظہر جتوئی، نائب صدر شاہ محمد، سیکریٹری نئیر علی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری عون شیرازی، اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
سندھ پولیس کے کمانڈو شہیر آفریدی نے انٹرنیشنل باکسنگ ٹائٹلز کا کامیابی سے دفاع کیا
مراد علی شاہ نے کراچی کی ترقی کے لیے 3 بلین ڈالرز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سال شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 218 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ کراچی جیسے بڑے شہر پر ہر سال 1000 بلین روپے خرچ ہونے چاہئیں تاکہ اس کی ترقی اور ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی کو سٹی حکومت بنا کر بااختیار بنایا گیا، تاہم اس سے کچھ مسائل بھی پیدا ہوئے جیسے اہم شاہراہوں پر عمارتوں کی کمرشلائزیشن اور نالوں کے ساتھ لیز پر دی گئی زمینوں پر غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ان کی حکومت نے جدوجہد کے بعد نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مراد علی شاہ نے شہر کی ترقی کے لیے درکار مالی وسائل اور حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جس کا مقصد کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانا ہے۔
