وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور کھجور کی کاشت پر گفتگو

تشکر نیوز:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی کی ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری، تجارتی روابط، اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں یو اے ای کے کراچی میں قونصل جنرل بکیت عتیق الریمیتھی اور وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی شریک تھے۔

سہراب گوٹھ کے قریب دو بچے نالے میں ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، ملاقات میں سندھ میں کھجور کی معیاری کاشتکاری پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اعلیٰ قسم کی کھجور کے باغات لگانا حکومت کا منصوبہ ہے اور اس سلسلے میں نجی شعبے کے تعاون سے کاشتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ کھجور کی کاشت اور دیگر باہمی منصوبوں میں ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور کھجور کی کاشت پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!