پیپلز پارٹی کا 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ، سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا اعلان

تشکر نیوز:  پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں حیدرآباد میں 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسہ عام کی تفصیلات پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی، اور دیگر اہم رہنما شامل تھے۔ اجلاس کے دوران شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو، اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ابراہیم حیدری: گٹکا ماوا فروخت کرنے والے دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

نثار احمد کھوڑو نے اجلاس میں کہا کہ 12 مئی اور 18 اکتوبر کے سانحات میں بے گناہ شہریوں کی شہادتیں ہوئیں، اور پیپلز پارٹی کراچی میں ہر جگہ موجود ہے۔ پیپلز پارٹی نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر انتخابات میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سعید غنی نے اعلان کیا کہ 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں حیدرآباد میں ایک تاریخی جلسہ ہوگا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔ تمام یوسیز اور اضلاع سے پارٹی عہدیداران و کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔ اس جلسے کے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی تمام اضلاع میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے، جبکہ 17 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے مقام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

جلسہ عام کے انتظامات کے لیے پیپلز پارٹی نے تمام سطحوں پر تیاریوں کا جائزہ لینے اور ہر ضلع میں رابطہ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پیپلز پارٹی کا 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ، سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!