تھانہ سکھن پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تشکر نیوز:  تھانہ سکھن پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ سکھن پولیس کی گشت پر مامور ٹیم نے سوڈا فیکٹری کے قریب سویرا فلور مل کے پاس موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 11 سابق اراکین قومی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا

پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار ملزمان زخمی ہوکر گر گئے۔ تھانہ سکھن پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

d2e5697f 57f9 42b9 a21d f511e58633b0 62e1d4c1 0905 44b0 bdbc 16e233cd87d8 868fc838 e27c 42a0 81c4 eee800a4f1a0 fd6cb9f3 f817 4e11 96b0 ba25fd6c0fb2

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت رجب علی ولد میر حسن اور معشوق علی ولد امداد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی حالت میں دونوں ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ ایس ایچ او تھانہ سکھن جاوید ابڑو نے بتایا کہ ملزمان کی مزید کرائم ہسٹری جانچنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!