منگھوپیر پولیس کی کامیاب کارروائی، چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکلز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ زون کے تھانہ منگھوپیر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، ملزمان الطاف نگر میں ایک خالی مکان میں موجود تھے اور کسی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

لیاقت آباد پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول، دو موٹرسائیکلز، موٹرسائیکلوں کے چیچس اور دیگر پارٹس برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق، برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبر KOK-6251 تھانہ رسالہ کی حدود سے چوری کی گئی تھی، جبکہ ایک چیچس تھانہ کھارادر کی چوری شدہ موٹرسائیکل کا ہے۔ دیگر موٹرسائیکلز اور ان کے پارٹس بھی مختلف علاقوں سے چوری شدہ ہیں، جن کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

 

 

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ یہ گروہ چوری شدہ اور چھینی گئی موٹرسائیکلز کے پارٹس نکال کر فروخت کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عرفان ولد نذیر احمد، عبدالباسط ولد علی بلال، زکریا ولد محمد اسحاق، اور سلمان ولد فضل اکبر شامل ہیں۔

55 / 100

One thought on “منگھوپیر پولیس کی کامیاب کارروائی، چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکلز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!