لیاقت آباد پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق، پولیس نے ان کی ہدایات پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ملزم اطہر حسین عرف سنی کو سوکھا گراؤنڈ، اعظم نگر لیاقت آباد سے گرفتار کیا ہے۔

ابراہیم حیدری پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ اسکریپ کی خریدو فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم اطہر حسین طویل عرصے سے لیاقت آباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا اور پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول اور دو گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 509/2024 درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ذیشان شفیق کے مطابق، گرفتار ملزم کا ماضی میں بھی کرمنل ریکارڈ رہا ہے، جس میں گل بہار، عزیز آباد اور لیاقت آباد کے تھانوں میں درج چار مقدمات شامل ہیں۔

 

 

پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

61 / 100

One thought on “لیاقت آباد پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!