ابراہیم حیدری پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ اسکریپ کی خریدو فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ابراہیم حیدری (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسکریپ کی خریدو فروخت میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت عثمان علی، نواب خان، ذوالفقار اور غلام سرور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پشتون قومی موومنٹ کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت، سعید غنی کا استقبال

bf986c0c 47ed 4e78 9477 471286f50e0c c7fdae17 a99b 4d25 b558 8b8b7d69afa7 d66a48cb 80f3 4d01 956e 140b553d445e

پولیس کے مطابق، ملزمان نے نہ صرف ابراہیم حیدری بلکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی چوری شدہ اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے قبضے سے چوری شدہ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے پرزے، انجن اور اسپیئر پارٹس برآمد کیے گئے ہیں۔

ابراہیم حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

One thought on “ابراہیم حیدری پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ اسکریپ کی خریدو فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!