ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں پولیس کا بھرپور کومبنگ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد زیر حراست

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں کومبنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ناظم آباد کے علاقے کاٹھیاواڑی محلہ میں ایس ڈی پی او ناظم آباد کی زیر نگرانی پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں ایس ایچ او ناظم آباد، پاپوش نگر، اور رضویہ سوسائٹی کے افسران اور لیڈی سرچرز نے شرکت کی۔

فیصل واڈا نے حکومت کو ’نکما اور نا اہل‘ قرار دے دیا

3c3bf122 2b20 4121 9804 d075fde9098b 7ee4a720 a874 4c19 9712 73d7265b2c78 71e08c1a e268 429d 88b0 83cec4d84dc9 907b7d6a c3a4 4506 98ef e3ece3e4dcd7 08603b28 d910 4558 a438 f6d3659bbc94 87899853 bda4 4d8b bc55 87af5f9c5b93 c7cd76b0 c32e 4104 82e8 9933b7f80217

اسی طرح، لیاقت آباد کے انگارہ گوٹھ میں ایس ڈی پی او لیاقت آباد کی زیر قیادت پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا جس میں ایس ایچ او لیاقت آباد، شریف آباد، اور انٹیلیجنس اسٹاف کے اہلکار شامل تھے۔

نارتھ ناظم آباد کے کھنڈو گوٹھ میں بھی پولیس نے کامیاب آپریشن کیا جس کی نگرانی ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد نے کی، جبکہ ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد اور حیدری مارکیٹ کے افسران نے حصہ لیا۔

گلبرگ کے بلاک 5 فیڈرل بی ایریا کی کچی آبادی میں بھی پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا، جس میں ایس ڈی پی او گلبرگ کی سربراہی میں ایس ایچ او گلبرگ اور سمن آباد کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اسی طرح خواجہ اجمیر نگری کے علاقوں شاہنواز بھٹو کالونی اور زرینہ کالونی میں بھی پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کی قیادت ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری نے کی، اور ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری اور سرسید کے پولیس افسران نے حصہ لیا۔

ان تمام آپریشنز کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں پولیس کا بھرپور کومبنگ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد زیر حراست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!