تشکر نیوز: بوٹ بیسن کے علاقے خیابانِ ساحل پر انویسٹیگیشن پولیس اور ملزمان کے درمیان ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ، سید اسد رضا کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت مینٹھار ولد صاحب کے نام سے ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ہلاک ملزم ماضی میں آصف بلوانی کے قتل میں ملوث تھا۔ چار جون کو ڈیفنس کے علاقے میں ایک تاجر، آصف بلوانی، کو ڈکیتی کی مزاحمت پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول، چار گولیاں اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی۔ مزید تحقیقات میں پتہ چلا کہ موٹر سائیکل بلال کالونی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق، ہلاک ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والا ملزم بینک ڈکیتیوں، اقدامِ قتل اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کے باعث مطلوب تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ، سید اسد رضا نے ہائی پروفائل کیس کے کامیاب حل پر ایس آئی او بوٹ بیسن کو سی سی سیکنڈ سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔