نارتھ ناظم آباد میں نو لوڈ شیڈنگ زون کے باوجود طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

تشکر نیوز:  نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک ایل اور عرفات ٹاؤن میں نو لوڈشیڈنگ زون ہونے کے باوجود طویل دورانیے کی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے کاروباری، تجارتی اور تعمیراتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ بجلی کی بندش سے واٹر سپلائی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے، جبکہ شدید گرمی کے موسم میں علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کا انکشاف: بھارتی افواج کشمیر میں بے بسی کا شکار

تفصیلات کے مطابق عرفات ٹاؤن میں روزانہ صبح سویرے بجلی کی فراہمی منقطع کر دی جاتی ہے اور رات 11 بجے کے بعد ہی بحال کی جاتی ہے۔ اس طویل لوڈ شیڈنگ نے علاقے کے بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ بجلی کی عدم دستیابی سے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں جبکہ تعمیراتی کام بھی رک گئے ہیں۔ مزید برآں، بجلی کی طویل بندش کے باعث پینے کے پانی کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہو گیا ہے، جس سے علاقہ مکین پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

 

 

علاقہ مکینوں نے نو منتخب ایم این اے، ایم پی اے، وفاقی وزیر توانائی اور کے الیکٹرک انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نو لوڈ شیڈنگ فری زون میں جاری اس طویل بریک ڈاؤن کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

58 / 100

One thought on “نارتھ ناظم آباد میں نو لوڈ شیڈنگ زون کے باوجود طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!