سندھ حکومت نے الیکٹرک ٹیکسیوں کے آغاز کے لیے اقدامات تیز کر دیے، چینی کمپنی کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

تشکر نیوز:  سندھ حکومت نے الیکٹرک ٹیکسیوں کے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چینی آٹوموبائل بنانے والی کمپنی GAC اور دیوان موٹرز کے نمائندوں سے کراچی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، دیوان یوسف فاروقی، اور چینی کمپنی GAC کے ژو سونگ، ژین وین، ظفر حسن اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ کا سستی توانائی کی فراہمی کے عزم کا اعادہ، ٹیرف میں کمی کا عندیہ

ملاقات کے دوران چینی کمپنی کے جنرل منیجر ژو سونگ نے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور سندھ میں الیکٹرک ٹیکسیوں متعارف کرانے کے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت سندھ الیکٹرک ٹیکسیوں کے لیے تمام ضروری انفراسٹرکچر اور سہولت فراہم کرے گی۔ اس میں چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، ہموار ریگولیٹری عمل کو یقینی بنانا، اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار کاروباری ماحول شامل ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ الیکٹرک ٹیکسیوں کی آمد سے عوام کو محفوظ اور جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی اور کاربن کے اخراج میں کمی کے ذریعے ماحول کی حفاظت میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ، نئی ٹیکسی سروس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 

 

سینئر وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ خواتین مسافروں کے لیے محفوظ اور قابل اعتماد سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پنک ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی۔ حکومت سندھ کا مقصد ہے کہ الیکٹرک ٹیکسیوں کو جلد از جلد متعارف کرایا جائے تاکہ شہری جدید ترین اور ماحول دوست سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

60 / 100

One thought on “سندھ حکومت نے الیکٹرک ٹیکسیوں کے آغاز کے لیے اقدامات تیز کر دیے، چینی کمپنی کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!