آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت کرمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں اصلاحات پر اجلاس

تشکر نیوز:  آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت کرمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (CRMS) میں ضروری اصلاحات کے حوالے سے اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز، کرائم اینڈ انویسٹیگیشنز برانچ، ہیڈکواٹرز، آئی ٹی، فائنانس، سی آئی اے، انویسٹیگیشن، زونل ڈی آئی جیز، اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

سندھ حکومت نے الیکٹرک ٹیکسیوں کے آغاز کے لیے اقدامات تیز کر دیے، چینی کمپنی کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی سی آئی اے نے کرائم مینجمنٹ سسٹم کے تحت کرمنل ریکارڈ آفس (CRO) میں جرائم پیشہ افراد کے کوائف کے اندراج اور استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس کے پاس 1960 سے 2014 تک کا کرمنل ریکارڈ دستاویزی شکل میں موجود ہے، جبکہ سال 2014 سے اب تک کا ریکارڈ CRO میں اندراج کیا جا رہا ہے۔ سی آر ایم ایس میں اب تک 7 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا موجود ہے، جو مختلف سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کو ملازمتوں سمیت دیگر مراحل پر فراہم کیا جاتا ہے۔ کرمنل ریکارڈ آفس کا نظام ملیر، سینٹرل اور خواتین جیل میں بھی نصب ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس سسٹم کو نادرا ریکارڈ سے منسلک کرنے اور مزید اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ڈیٹا کے ذریعے ہی پولیسنگ اور ٹیکنالوجی کا موثر استعمال ممکن ہے۔

 

 

آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ ڈی آئی جیز کرائم اینڈ انویسٹیگیشنز برانچ، سی آئی اے، انویسٹیگیشن، اور آئی ٹی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو سی آر او نظام کے نادرا ریکارڈ سے منسلک ہونے اور اپ گریڈیشن پر جامع تجاویز مرتب کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن تحقیقات کریں اور کرمنل ڈیٹا کے اندراج میں ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے عملے کی نشاندہی کریں۔ تمام شعبہ تفتیش کے افسران کو عدالت میں چالان پیش کرنے سے قبل سی آر او سرٹیفیکیٹ کی تصدیق یقینی بنانی چاہیے۔ آئی جی سندھ نے مزید ہدایت کی کہ سی آر ایم ایس کے تحت CRO کو پی ایس آر ایم ایس سے منسلک کرنا ضروری ہے۔

58 / 100

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت کرمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں اصلاحات پر اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!