پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

تشکر نیوز کے مطابق پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے فٹبال ہاؤس پر قبضے اور متوازی تنظیم بنانے کے الزامات پر پابندی لگائی، سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر پر فٹبال کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔

پنجاب: کالا باغ میں تصادم کے دوران 2 افراد جاں بحق، 30 سے ​​زائد زخمی

اسی طرح شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ، دوست محمد خان، محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول، عزیز اللہ، فقیر محمد، فرزانہ رؤف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ پر بھی تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے۔

فٹبال ڈسپلنری کمیٹی نے سات دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

پی ایف ایف کا کہنا تھا کہ فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے، کمیٹی کے مطابق تمام افراد نے پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70 کی خلاف ورزی کی۔

ڈسپلنری کمیٹی نے کہا کہ متوازی تنظیم کی تشکیل پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی ہے، ڈسپلنری  کمیٹی نے 27 مارچ 2021 کو  پی ایف ایف ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی۔

 

 

کمیٹی کا کہنا تھا کہ فیصلے کے متاثرہ افراد کو 15 دن کے اندر اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

56 / 100

One thought on “پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!