انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمٰن کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کل طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا، کمیشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ ہی الیکشن کمیشن میں سرٹیفکیٹ جمع کروائے ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی

الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کو کل صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

اس فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے 23 نومبر 2023 کو دیے گئے فیصلے میں کی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا اور وہ پی ٹی آئی کے 2019 کے آئین، الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشنز کرانے میں ناکام رہیں۔

 

 

بعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان سے محروم کردیا تھا جس کے باعث جماعت کے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!