10 کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے اسپینٹک چوٹی سر کرلی

گلگت بلتستان کے اضلاع شِگر اور نگر کے درمیان 7 ہزار 27 میٹر کے بلند پہاڑ اسپینٹک کو مقامی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں پر مشتمل 10 افراد کی ٹیم نے کامیابی سے عبور کر لیا۔

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کا کیس: سی پی او راولپنڈی ذاتی حیثیت میں طلب

تشکر اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ موسم گرما کی آخری مہم جوئی تھی۔

کوہ پیماؤں کی ٹیم نے جمعہ کی شام کو اپنی مہم کا آغاز شگر کی طرف موجود پہاڑ سے کیا جسے ’گولڈن پیک‘ بھی کہا جاتا ہے۔

قراقرم ایکسپیڈیشن کے محبوب علی کے مطابق چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اسٹورٹ جیمز، پیٹر اپٹن اور ڈیوڈ ولس، اسپین سے ماریا پوجاداس، فرانس سے ڈیوڈ لیوے اور پاکستان سے مرزا علی، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور زمان کریم شامل تھے۔

اس کامیاب مہم جوئی کے بعد کوہ پیما کامیابی سے واپس بیس کیمپ تک پہنچے۔

قبل ازیں، 10 اگست کو 4 پاکستانی کوہ پیماؤں نے اسپینٹک کی چوٹی سر کی تھی۔

اس دو چوٹیوں کو سر کرنے کی مہم جوئی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن، گلگت بلتستان کی ہوشے ویلی سے محمد امین، اسلام آباد سے فاروق احمد اور شگر ارندو سے جواہر علی شامل تھے۔

خیال رہے کہ رواں سیزن کوہ پیمائی کے دوران تین جاپانی کوہ پیما اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مہم جوئی کے دوران ایک کوہ پیما پہاڑ سے نیچے اترتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئے تھے۔

ان کی موت کے ایک ہفتے بعد کچھ مقامی کوہ پیماؤں اور نگر ضلع کے ہوپر ویلی سے تعلق رکھنے والے پورٹرز نے ان کی لاش نکال کر ان کے ساتھیوں کے حوالے کی تھی۔

 

 

جون میں اسپینٹک چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتا ہونے والے 2 جاپانی کوہ پیماؤں کی لاشیں کیمپ ون کے پاس سے ملی تھیں۔

50 / 100

One thought on “10 کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے اسپینٹک چوٹی سر کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!