پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی

تشکرنیوز: بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب ایک دھماکے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے باعث ایک گاڑی اور موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔

راشد منہاس روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی: امتیاز سپر اسٹور کا بیسمنٹ سیل

 

 

یاد رہے کہ 14 اگست کو کوئٹہ میں ہونے والے دو دستی بم حملوں میں بھی ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ حملے ریلوے اسٹیشن کے قریب دو مختلف مقامات پر ہوئے، جہاں پہلا دھماکا زرغون روڈ پر اور دوسرا ریلوے اسٹیشن پُل کے نزدیک ہوا تھا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

58 / 100

One thought on “پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!