بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسر روز 3 وکٹ پر 187رنز بنا لیے جب کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 448 رنز پر ڈیکلئر کردی تھی۔
اسلام آباد: موٹروے کے قریب گاڑی سے 5 افراد نیم بے ہوش حالت میں برآمد، دوران علاج 4 جاں بحق
میزبان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز کے جواب میں مہمان نے بھی اپنی اننگز کا آغاز پر اعتماد بیٹنگ سے کیا اور کھیل کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام 85 اور مشفق الرحیم 12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جب جب کہ مومن الحق 50 رنز بناکر ناٹ آوٹ ہوئے، ان کے علاوہ نجم الحسن شانتو 16 ذاکر حسین 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے 2 اور نسیم شاہ ایک وکٹ لی۔
کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کردی تھی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 171 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نائب کپتان سعود شکیل نے بھی 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تھا اور وقت ضائع ہونے کے سبب پہلے روز 90 کے بجائے صرف 48 اوورز کا کھیل کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پاکستان پلیئنگ الیون
عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ شاہین شاہ آفریدی ۔ نسیم شاہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔
بنگلہ دیش اسکواڈ
نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن۔
میچ آفیشلز
ایڈرین ہولڈ سٹوک اور رچرڈ کیٹلبرو ( آن فیلڈ امپائرز) مائیکل گف (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)