تشکر نیوز: سندھ حکومت نے 528 نئی گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی گاڑیوں میں 398 ڈبل کیبن ٹرک اور 130 موٹر سائیکلیں شامل ہوں گی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یوتھ کنونشن میں خطاب: پاکستان کا مستقبل محفوظ، نوجوانوں کی اہمیت پر زور
دستاویزات کے مطابق، 45 گاڑیاں اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو دی جائیں گی، جبکہ 29 ریوو ہائی لیکس صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کی جائیں گی۔ 27 فارچونر گاڑیاں ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، کمشنرز، اور ایڈیشنل آئی جیز کو دی جائیں گی۔
139 فور بائی فور ڈبل کیبن گاڑیاں ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ملیں گی، اور 74 گاڑیاں 1300 سی سی کی سیکرٹریز کو فراہم کی جائیں گی۔ ایک ہزار سی سی کی 69 گاڑیاں اے سی کو دی جائیں گی، اور 660 سی سی کی 38 گاڑیاں، 1200 سی سی کی ایک گاڑی، 1300 سی سی کی 74 گاڑیاں، 1800 سی سی کی دو گاڑیاں، اور 1800 سی سی کی 23 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
مزید برآں، ایک پیٹرولنگ موبائل، ایک 15 نشستوں والی ہائی ایس گاڑی، 139 فور بائی فور ڈبل کیبن، دو روکو ڈبل کیبن گاڑیاں، ایک فور بائی فور سنگل کیبن، 29 ریوو ہائی لیکس، اور 17 فارچونر گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔