ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے بعد بھارتی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

بھارت میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد ملک بھر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے 24 گھنٹے کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی ہے، تاہم ایمرجنسی کیسز کے لیے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

بلوچستان: کھمبے سے لٹکی ہوئی لاشوں کا معاملہ: ’تمام افراد افغان شہری ہیں

تشکر اخبار میں شائع غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر سے ریپ اور قتل کے باعث لاکھوں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے، جبکہ میڈیکل سروسز بھی معطل کردی گئی ہیں، ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز میں موجود ملازمین اور اسٹاف کو ایمرجنسی سروسز کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

جبکہ حکومت کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کی گئی ہے، جس میں ڈاکٹرز کو عوامی مفاد میں ذمہ داریاں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے 9 اگست کو کولکتہ کے میڈیکل کالج میں 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کو ریپ کرکے قتل کیاگیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شدیداحتجاج شروع کیا، اس سے قبل 2012 میں نئی کی دلی سڑک پر چلتی بس میں 23 سالہ طالبہ کو بھی ریپ کے بعد قتل کیا تھا۔

 

 

بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کی ترجمان سنجیوو سنگھ یادوو کا رائٹرز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام جونئیر ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں، اس کا مطلب ہے کہ 90 فیصد ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔

61 / 100

One thought on “ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے بعد بھارتی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!