کراچی میں گیس کی عارضی بندش: سوئی سدرن نے 20 گھنٹوں کے لئے سپلائی روک دی

تشکر نیوز: سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر قائد میں گیس کی فراہمی کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، مرمتی کام کی وجہ سے کراچی میں 20 گھنٹے کے لئے گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

تفصیلات کے مطابق، سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ جی پی ایف فور فیڈر لائن میں لیکیج کے باعث کراچی میں گیس کی فراہمی رک گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پائپ لائن میں لیکیج کی وجہ سے گیس کی سپلائی عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس لیکیج کی وجہ سے سسٹم میں 38 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پی پی ایل کی ٹیم نے گیس کی سپلائی بند کر کے پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ مرمت کا عمل اگلے 20 گھنٹوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں گیس کی عارضی بندش: سوئی سدرن نے 20 گھنٹوں کے لئے سپلائی روک دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!