کراچی (کرائم رپورٹر تشکُّر نیوز) گلبہار پولیس کی بروقت کارروائی منشیات فروش گروہ کے 3 کارندے رنگے ہاتھوں گرفتار گروہ میں 1 ملزم سمیت 2 خاتون ملزمہ گرفتار ہوئی جنکے قبضے سے میں منشیات برآمد ہوئی تھانہ گلبہار کی پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ ایک موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ حالت ایک مرد اور دو خواتین کو گرفتار کیا ملزمان کو بمقام مین نواب صدیق علی خان روڈ نزد حبیب پٹی والا کراچی پر روکا اور حراست میں لیا گیا ملزم اور 2 ملزمہ سے چرس برآمد ہوئی ملزم و ملزمہ کے نام اور برآمدگی کی تفصیل درج ذیل ھے۔
بنام ملزم حماد ولد خالد پرویز
برآمدگی 530 گرام چرس
(2) مسمات بلقیس دختر صاحب خان
برآمدگی 520 گرام چرس
(3) مسمات روبی زوجہ حماد
برآمدگی 510 گرام چرس
ملزم و ملزمہ کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 385/2023 بجرم دفعہ 9(1) 3(b)درج رجسٹرڈ کیا گیا ملزم و ملزمہ کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ھے ملزم سے ملنے والی موٹر سائیکل نمبری کے این ایف 7078 مورخہ 09-12-2023 کو تھانہ سپر مارکیٹ سے سرقہ شدہ ھے ملزم و ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ھے
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
