کراچی ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 مسافروں کو گرفتار کر لیا جن میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ مسافر فلائٹ نمبر PK711
قومی بچت اسکیمز پر شرح منافع میں کمی، مختلف اسکیمز کے نئے ریٹس جاری
کے ذریعے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ گرفتار شدگان میں شاہد، مجاہد، ظفر اور 8 خواتین شامل ہیں، جو سب پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے پیش کردہ ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ
جعلی پائی گئی۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ یہ افراد سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے ارادے سے جا رہے تھے۔ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
