ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کا اقلیتوں کے عالمی دن پر قائد اعظم کے مزار پر حاضری، پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمات کا اعتراف

تشکرنیوز:  ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے 11 اگست 1947 کے خطاب اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے 11 اگست 2009 کو اقلیتوں کے عالمی دن کے اعلان پر آج پوری اقلیتی برادری انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر قائد اعظم کے مزار پر حاضری اور وہاں پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر خطاب، مذہبی آزادی اور امن کی اہمیت پر زور

انتھونی نوید نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے 11 اگست 1947 کے خطاب میں پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں اور مذاہب کو بالخصوص مذہبی اقلیتی اقوام کے لیے مکمل مذہبی آزادی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے واضح طور پر کہا تھا کہ تمام مذاہب آزادانہ طور پر اپنی عبادت گاہوں میں عبادات کر سکتے ہیں اور ریاست کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2008 کے انتخابات کے بعد، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے معاشرت میں مذہبی اقلیتوں کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے 11 اگست کی قائد اعظم کی تقریر کی روشنی میں 11 اگست کو اقلیتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ انتھونی نوید نے کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد محمد علی جناح کے اس تاریخی خطاب اور اعلان پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔

2e52397b dd3c 4dde 855c 532b591092e3 14c18ae4 506b 43ab a066 7e05f787226f

اس موقع پر، انتھونی نوید کی قیادت میں اقلیتوں سمیت تمام مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سندھ حکومت کی ترجمان و رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید، سکھ برادری کے رمیش سنگھ، پارسی برادری کی میڈم کرشنا پٹیل، مسیحی برادری کے پاسٹر معظم جون، پاسٹر آچر منشا، سسٹر نوشیا، سٹی کونسلرز، ٹاؤن کونسلر، اور مختلف مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

231adc1d 5f1f 42cc aaf4 080c09f62833

انتھونی نوید نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعلٰی ایوانوں تک پہنچانے کی خدمات کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ یہ جماعت واحد سیاسی پارٹی ہے جو اس ملک میں اقلیتوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

One thought on “ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کا اقلیتوں کے عالمی دن پر قائد اعظم کے مزار پر حاضری، پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمات کا اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!