نادوز ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور وومن منسٹری کا اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح، صوبائی وزیر شاہین شیر علی کا خطاب

تشکر نیوز:  نادوز ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (NBSVI) نے وزارت ترقی نسواں کے تعاون سے وومن جیل، سینٹرل جیل کراچی میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ اس افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہین شیر علی، آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

بول متاثرہ صحافیوں کی عدم ادائیگی پر کے یوجے نے پیمرا سی او سی چیئرمین کو خط لکھ دیا

صوبائی وزیر شاہین شیر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو مستحکم کرنے کے لیے نادوز ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے جیل میں قیدی اور دارالامان کی متاثرہ خواتین کے لیے اسکل ڈولپمنٹ مکینزم اور بیوٹی پارلر کے کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی تشدد اور زیادتی کے خاتمے کے لیے مجرموں کو سزائیں دینا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی ہو۔

c9dee49e 210c 43d8 a759 cccaef13be1e e1723383756817

نادوز ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ نادیہ بلوچ نے کہا کہ یہ پروگرام قید میں موجود خواتین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرے گا، جس میں انہیں روایتی مہارتوں کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی صلاحیتیں بھی سکھائی جائیں گی۔ پروگرام میں لیزر مشینز، ہائیڈرا فیشل اور دیگر جدید مشینوں کے استعمال کے ذریعے بیوٹیشن کورسز کرائے جائیں گے، تاکہ یہ خواتین قید سے باہر آ کر باعزت زندگی گزار سکیں اور معاشی استحکام حاصل کر سکیں۔

صوبائی وزیر شاہین شیر علی نے کہا کہ نادوز ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ خواتین کی اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے باقاعدہ کام کرے گا اور خواتین کو کاسمیٹکس اور بیوٹیفیکیشن میں دلچسپی رکھنے والے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معاشرتی ترجیحات کے مطابق خواتین کو تربیتی ورکشاپس اور ٹریننگ فراہم کی جائے گی اور تین ماہ کے دوران ان کی دلچسپی کی بنیاد پر کورسز متعارف کروائے جائیں گے۔

0e6ea7ec 1c1f 41f9 bfc3 f7ad3a2e98ab e1723383723425

افتتاحی تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر، پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں سید یاسمین شاہ، پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی روبینہ بروہی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی کاؤنسل ممبر سعدیہ بلوچ، اسٹیوٹا کی لبنی شاہ، اور وومن جیل کی سپرنٹنڈنٹ حمیرا قیوم نے بھی شرکت کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں میڈیا کے ساتھیوں اور جیل کی خواتین نے بھی شرکت کی اور اس کاوش کو سراہا۔

صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی ترقی میں پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ پیش پیش ہیں، جو محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!