تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے تحت، پولیس نے شہر میں انسداد جرائم کے حوالے سے اہم کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران، ضلعی پولیس نے ڈاکوؤں کے ساتھ 31 مقابلے کیے، جن میں تین ڈاکو ہلاک اور 34 ڈاکو زخمی ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کراچی: الفلاح پولیس کی تکنیکی کارروائی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والا ملزم گرفتار
پولیس نے گرفتار ملزمان سے 44 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 22 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 732 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
انسداد منشیات کی مہم کے دوران، پولیس نے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کیں، جن میں 107 کلو 830 گرام چرس، 1 کلو 157 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والے 108 سے زائد مختلف اقسام کے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ساتھ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
کراچی پولیس نے مزید کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے چھینی اور چوری شدہ 29 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ ان کارروائیوں کے ذریعے پولیس نے شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی عزم و محنت کا مظاہرہ کیا ہے۔
