کراچی: الفلاح پولیس کی تکنیکی کارروائی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والا ملزم گرفتار

تشکر نیوز:  الفلاح پولیس نے تیکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت عتیق ولد شفیق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی میں اے این ایف کی بڑی کارروائی: 30 کلو ہیروئن برآمد، دو ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق، ملزم عتیق سے 9 ایم ایم پستول اور تین چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش میں ملزم کے قبضے سے سات گھڑیاں، سات موبائل فون کے کور اور آٹھ ہزار روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف تھانہ سر سید اور شاہراہ فیصل میں بھی اسلحے اور ڈکیتی کے مقدمات موجود ہیں۔ پولیس نے اس کے مزید ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

گرفتار ملزم عتیق اور اس کے مفرور ساتھی شہریوں کو الفلاح، سعودآباد اور شاہ فیصل کے علاقوں میں اسلحے کے زور پر لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے۔ ملزمان کی کارروائیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ہے، جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شہریوں سے موبائل فون اور نقدی رقم چھین کر باآسانی فرار ہو جاتے تھے۔

2 4 3 4

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اس کارروائی کے ذریعے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے کٹہرے میں لانے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

One thought on “کراچی: الفلاح پولیس کی تکنیکی کارروائی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والا ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!