ضلع خیبر: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا افسر شہید

تشکر نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک دوران علاج شہید ہوگئے۔

قومی ہیرو ارشد ندیم شاندار استقبال پر خوش

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 9 اگست کو وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس دوران لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک خوارجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج وہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی عمر 24 سال 8 ماہ تھی اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر افسران و جوانوں کی قربانیاں ان کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

9 اگست کو وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان تین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 خوارج سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

شدید فائرنگ کے دوران تین بہادر جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، جن میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے حوالدار انعام گل، ضلع ٹانک کے سپاہی محمد عمران، اور ضلع مردان کے سپاہی الطاف خان شامل ہیں۔

One thought on “ضلع خیبر: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا افسر شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!