تشکر نیوز: وفاقی وزیر سرمایہ کاری، مواصلات، اور نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری تاجروں کو سہولت فراہم کرنا اور مدد کرنا ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیاں تاجروں نے خود انجام دینی ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی کے ساتھ جاری ہے، اور ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اس میں حصہ لے رہی ہیں۔ نجکاری کے بعد، پی آئی اے عالمی معیار کی ایئرلائن بن جائے گی۔
دھرنوں،لانگ مارچ اورعدالتوں کے فیصلوں نےمشکل میں ڈالا،احسن اقبال
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نقصان دہ اداروں کو ختم کر رہی ہے۔ پی آئی اے نے اب تک 830 ارب روپے کا نقصان اٹھایا ہے اور اس سے سالانہ 100 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ امید ہے کہ ایک اچھی کمپنی پی آئی اے کی نجکاری میں کامیاب ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اطمینان بخش ہے اور ہم سرمایہ کاری، تجارت، اور معاشی صورتحال کو منفی تاثر سے بچائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے سیکیورٹی سے متعلق بڑے چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، اور وزیراعظم نے ایف بی آر، توانائی، اور سرمایہ کاری کے امور میں مثالی کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی بحران پر قابو پانا ہے۔
