ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار، کئی علاقے زیر آب

تشکر نیوز: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوا، لیکن کچھ نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر اعظم 14 اگست کو نیا اقتصادی منصوبہ پیش کریں گے

تشکر نیوز کے مطابق، کراچی میں ہلکی اور تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ، سرجانی، ناظم آباد، اور گلشن اقبال میں خوب بارش ہوئی، جبکہ ڈیفنس، لائنز ایریا، عائشہ منز، واٹر پمپ، اور نمائش میں بھی پانی جمع ہوگیا۔

بیشتر سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے باعث شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں آج بھی بارش اور بوندا باندی جاری رہے گی، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا جا رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اور ہوا کی رفتار 19 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے۔

دوسری طرف، لاہور میں علی الصبح موسلادھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا، مگر نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، اور مال روڈ میں شدید بارش ہوئی، جبکہ گلبرگ، کلمہ چوک، جیل روڈ، اور فیروزپور روڈ پر بھی بادل برسے۔

بارش کی وجہ سے لاہور کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، اور پی ڈی ایم اے نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بڑے شہروں کی انتظامیہ کو اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کا کہا ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، اور جہلم سمیت دیگر علاقوں میں کالی گھٹائیں برستی رہیں۔

One thought on “ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار، کئی علاقے زیر آب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!