نئے بجٹ میں چینی پر اضافی ٹیکس: یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں 5 روپے فی کلو اضافہ

تشکر نیوز: نئے بجٹ میں چینی پر اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے چینی کی قیمت 109 روپے سے بڑھا کر 114 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، جبکہ عام صارفین کے لیے چینی کی نئی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

سانحہ 9 مئی میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر

قبل ازیں، عام صارفین کے لیے چینی 155 روپے فی کلو میں دستیاب تھی۔ حکومت نے اس سال ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے، جس کے باعث چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اس سال 15 لاکھ ٹن سے زیادہ سرپلس چینی کا دعویٰ کیا ہے۔

58 / 100

One thought on “نئے بجٹ میں چینی پر اضافی ٹیکس: یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں 5 روپے فی کلو اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!