تشکر نیوز: کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے جوئے کے ایک اڈے پر ٹارگٹڈ چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوا کی رقم، سٹہ پرچیاں، تاش اور دیگر سامان برآمد کیا۔
لانڈھی پولیس نے ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی
ملزمان کو تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، اور یہ کارروائی انٹیلیجنس بیسڈ اطلاع پر کی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔
