سندھ کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے ملیر گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ اس موقع پر، طلبہ و طالبات نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے پاک فوج کے زیر استعمال ہتھیاروں اور الخالد ٹینکوں کا بھی مشاہدہ کیا اور ان ہتھیاروں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
نیا توشہ خانہ ریفرنس:عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف سماعت، نیب سے 8 اگست تک جواب طلب
طلبہ و طالبات نے وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ ایک طالبعلم نے کہا، "آج ہم نے فوجی جنگی صلاحیتوں کو قریب سے دیکھا، بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔”
دوسرے طالبعلم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ہم کافی خوش ہیں اور فخر محسوس کر رہے ہیں کہ ہماری افواج کس جرأت مندانہ انداز میں وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔” ایک اور طالبعلم نے کہا، "یہ ملک اور فوج ہماری ہے اور ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔”
طلبہ نے سوشل میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈے کے اثرات کا بھی ذکر کیا، ایک طالبعلم نے کہا، "سوشل میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈے نے ہمارے ملک کو کافی نقصان پہنچایا، آج اس بات کا احساس ہوا کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔” ایک اور طالبعلم نے یادگار شہداء پر پھول چڑھاتے ہوئے کہا، "شہداء کی قربانیوں کے باعث پاکستان قائم ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں پراپیگنڈہ ایک قابل شرم جرم ہے۔”
