تشکر نیوز: ضلع ملیر میں کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے آئے مہمان کے ساتھ دو کروڑ روپے کی واردات کی کوشش کی گئی تھی، جس میں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے اس گروہ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے چینی قونصل جنرل ینگ ینگ یونگڈونگ کی ملاقات
ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ وائٹ کرولا گینگ کے متعدد افراد اس کارروائی میں ملوث تھے، جو دو کرولا گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کے ذریعے آپریٹ کر رہے تھے۔ پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کچھ ساتھیوں کی گرفتاری باقی ہے۔
غلام اظفر مہیسر نے مزید کہا کہ اس گینگ کی جانب سے ایک راہگیر خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جس کے بعد نیشنل ہائی وے پر بڑا احتجاج ہوا تھا۔ اس گینگ کا ایک اور ڈبل مرڈر بھی شارع فیصل کے علاقے میں سامنے آیا ہے۔ یہ گروہ دہشت کی علامت بن چکا تھا، اور اس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔