تشکر نیوز: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سربراہ رومانیہ نیوی سے مشترکہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی، استحکام، دوطرفہ فوجی تعاون، اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کی ملاقات، سی پیک اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
ایڈمرل نوید اشرف نے رومانیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں "مشترکہ بحری تحفظ” کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے میری ٹائم ڈومین میں مسائل کے حل میں بحری افواج کے مشترکہ کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سمندر میں قانون کے نفاذ کے لیے بحری افواج کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان بحری تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دینے کا موجب بنے گا۔