فضا علی کو براہ راست ٹی وی شو میں ڈانس کرنے پر تنقید کا سامنا

اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی مارننگ شو میں گانے پر ڈانس پرفارمنس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فضا علی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے مارننگ شو میں اپنی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ نے مارننگ شو میں کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے مقبول گانے بلاک بسٹر کو گانے والی خواتین اور بچیوں کو مدعو کیا تھا، جنہوں نے ان کی فرمائش پر مارننگ شو میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

غیر قانونی اسلحہ کیس:’علی امین گنڈاپور کےخلاف کچھ نہیں تو وہ بہادر بنیں اور بیان ریکارڈ کروائیں‘

بلاک بسٹر کو گانے کے بعد فضا علی نے مارننگ شو میں ہی ڈانس کرنا شروع کردی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے مارننگ شو میں ڈانس کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے رقص کو بے ڈھنگا قرار دیا۔

جہاں صارفین نے ان کے ڈانس موز کو بے ڈھنگا قرار دیا، وہیں کچھ افراد نے انہیں عمر کا طعنہ بھی دیا اور کہا کہ ڈانس کرنے کے لیے بھی عمر کی حد ہوتی ہے، ہر عمر میں ڈانس اچھا نہیں لگتا۔

کچھ صارفین نے فضا علی کو آڑے ہاتھوں لیا کہ کچھ دن قبل انہوں نے محبت کرنے والے لڑکے سے متعلق وظیفہ پوچھنے والی لڑکی کو برا بھلا کہا اور آج خود ایسی حرکتیں کر رہی ہیں؟

بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نئی نسل میں عریانی پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ پروگرام میں یہ سب کچھ نئی نسل کو دکھایا اور سکھایا جا رہا ہے؟

کچھ افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ایسی حرکتیں یا ڈانس ان کی شخصیت کے لیے بہتر نہیں، پیسے کمانے کے لیے ہر طریقہ اپنانا غلط ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ڈانس کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے سخت الفاظ کا بھی استعمال کیا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “فضا علی کو براہ راست ٹی وی شو میں ڈانس کرنے پر تنقید کا سامنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!