ایسٹ: تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی

ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے آر پٹی فقیرہ گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان اور ایک ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔

شہید کانسٹیبل محمد یوسف کے قتل کا کیس حل: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کامیاب کاروائی

گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے 570 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن، 70 گرام آئس، اور فروخت کی رقم برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان میں ظاہر شاہ ولد فقیر محمد، غلام حسین ولد محمد عثمان، اور ملزمہ عشرت زوجہ علی ڈنو شامل ہیں۔ یہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ترجمان ضلع پولیس شرقی

57 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ: تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!