ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے شہید کانسٹیبل محمد یوسف کے قتل کا کیس حل کر لیا ہے۔ کانسٹیبل محمد یوسف کو 19 جولائی کو واٹر پمپ فلائی اوور، حدود تھانہ گلبرگ میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔ وہ سمن آباد تھانے میں تعینات تھے اور حافظ قرآن بھی تھے۔ شہادت کے وقت وہ اپنی رات کی شفٹ ختم کرکے اسلحہ جمع کروانے سمن آباد تھانے جا رہے تھے۔
واقعے کا مقدمہ نمبر 272/2024، جرم دفعہ 397/302/34 ت پ اور 7ATA کے تحت گلبرگ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
شاہین فورس کی بہادری: اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کیش انعام کا اعلان
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے 3 افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، جس میں ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نواز گوندل، ایس ایچ او لیاقت آباد ہمایوں احمد، اور ایس ایچ او رضویہ عابد شاہ شامل تھے۔
ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا، جبکہ ایک ساتھی ملزمہ کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔ دوران کارروائی ایک ملزم فرار ہو گیا۔
گذشتہ شب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ٹیم کا ملزمان سے دوران گرفتاری دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا۔
