ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں پولیس اہلکاروں اور اہل خانہ کے لیے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی ہدایت پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) ہیڈکوارٹرز میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک روزہ مفت آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا انعقاد ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک وائس آف نیشن (VON) اور POB ٹرسٹ آئی ہسپتال کے اشتراک سے کیا گیا۔

کانگو کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک

پی او بی آئی ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے آنکھوں کی جامع اسکریننگ کی اور موتیا بند کی بیماری میں مبتلا پولیس اہلکاروں کو ہسپتال میں مفت سرجری کی پیشکش کی۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے پی او بی آئی ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کا آنکھوں کی اسکریننگ اور مفت موتیا بند کی سرجری کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

 

6da7a3c2 ed1a 4225 b997 0785a2a76b5a 79d05ff1 3bc4 4a94 8fdb 7468f53d491b

ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے آنکھوں کی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ مہنگے علاج اور لاعلمی کی وجہ سے آنکھوں کی بیماریوں کی وجہ سے اپنی بینائی کھو دیتے ہیں۔ انہوں نے آنکھوں کے باقاعدہ چیک اپ اور بروقت علاج کی ضرورت پر زور دیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں پولیس اہلکاروں اور اہل خانہ کے لیے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!