تشکر نیوز: پی ٹی آئی کے منظم سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، ایف آئی اے نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے معاملے پراعلیٰ اختیاراتی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر ریاست اور اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈے کا الزام ہے۔
کل کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کرینگے، مفتاح اسماعیل
آئی جی پولیس اسلام آباد جے آئی ٹی کے کنوینرہوں گے۔ ارکان میں ایف آئی اے اورپولیس کے افسران شامل ہیں۔ جے آئی ٹی کو بدنیتی پر مبنی منظم سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ جے آئی ٹی پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر پولیس/ایف آئی اے کے چھاپے کے بعد بنائی گئی ہے۔ چند روز قبل گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے احمد وقاص جنجوعہ کے موبائل پرمشکوک سرگرمیاں دیکھنے پر چھاپہ مارا گیا۔
