بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی جب کہ بنگال ٹائیگرز کےخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے ٹریننگ کیمپ بھی اگست کےدوسرے ہفتے میں لگنےکا امکان ہے۔
طویل دورانیے کی کرکٹ کے لیے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اس وقت پاکستان شاہینز کے ساتھ اپنے آبائی ملک آسٹریلیا میں موجود ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کو فائنل کیا جائے گا۔
کراچی: ڈی ایچ اے میں فائرنگ کا واقعہ، 17 افراد گرفتار
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ہریرہ اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی اور سیریز کی تیاری کے لیے ٹریننگ کیمپ اگست کے دوسرے ہفتے میں لگائے جانے کا امکان ہے۔