حکومت کی آئل کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری

تشکر نیوز: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے حکومتی اختیار کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے ایک اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی الیکٹرانک میڈیا کے بیورو چیفس سے ملاقات

ذرائع کے مطابق، چیئرمین اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور اس کے لیے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

تاہم، اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو کھلا اختیار دیا گیا تو اس سے ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے۔

 

 

اس متوقع تبدیلی سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ قیمتوں کا تعین مارکیٹ کی قوتوں کے زیر اثر ہوگا۔ حکومت کا یہ اقدام معیشت کو بہتر کرنے کے اقدامات کا حصہ ہو سکتا ہے، تاہم اس کے اثرات کا جائزہ لینا اور عوامی مفادات کا تحفظ کرنا بھی ضروری ہوگ

61 / 100

One thought on “حکومت کی آئل کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!