عزیز آباد پولیس نے آئی جی سندھ کے احکامات پر قتل میں ملوث اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے ملزم یعقوب ولد صاحب کمال کو گرفتار کر لیا، جو 2013 سے قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا اور 11 سال سے روپوش تھا۔
یعقوب نے 2013 میں پاپوشنگر کے علاقے میں اپنے سگے بھائی یاسین ولد صاحب کمال کو وار کرکے زخمی کر دیا تھا، جو بعد میں دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 44/2013 دفعہ 324 ترمیمی 302 کے تحت پاپوشنگر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
جوبائیڈن نے پاکستان کیلئے 101 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے: ڈونلڈ لو
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے اسے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP)، نے اس کامیابی کی تصدیق کی ہے۔
