تشکر نیوز: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) نے کراچی کے علاقے بہادر آباد اور گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے اس کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا۔
تشکر نیوز کے مطابق ایس بی سی اے حکام نے بتایا کہ بہادر آباد میں پلاٹ نمبر 48 اور 49 پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھیں جبکہ گلشن اقبال بلاک تین میں غیر قانونی تیسری منزل تعمیر کی جارہی تھی۔
خیبر پختونخوا: دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے داخل ہونے والے 3 دہشت گرد ہلاک
ڈی جی ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کو روکنے اور شفاف انہدام عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور غیر قانونی تعمیرات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائی گی۔
