کراچی کے پوش علاقوں میں آن لائن منشیات کی فروخت میں ملوث انمول عرف پنکی، علی خان اور حسام نے موت بانٹنے کا دھندا شروع کر رکھا ہے۔ ساوتھ پولیس نے منشیات کے آٹھ بڑے ڈیلرز کی فہرست تیار کرلی ہے، جن میں شوکت، منصورہ بی بی، خالد، عامر اور بابر شامل ہیں۔ یہ پانچوں ڈیلرز چند ہفتے قبل گرفتار کیے گئے ہیں۔
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کا سرکلر فوری واپس لینے کا فیصلہ
ایس ایس پی ساوتھ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق، پنکی، علی خان اور حسام روپوش ہیں اور آن لائن نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ یہ ملزمان تعلیمی اداروں میں بھی منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایس ایس پی ساوتھ نے مزید کہا کہ پانچ بڑے ڈیلرز کی گرفتاری سے منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔