سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے ہمراہ حب کینال اور حب پمپنگ اسٹیشن کا دورہ

تشکر نیوز:  سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کے ساتھ زیرو پوائنٹ حب کینال اور حب پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران چیف انجینئر بلک سکندر زرداری، چیف انجینئر ای اینڈ ایم انتخاب راجپوت، مصطفیٰ مگھن اور قربان مگسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

لاہور میں سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی: اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی ای او نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو حب کینال اور حب پمپنگ اسٹیشن کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اضافی پانی کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت کے تعاون سے نئے حب کینال کی تعمیر اور پرانے حب کینال کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

دونوں فریقین نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کا مقصد باہمی دلچسپی کے مواقع تلاش کرنا تھا۔ ملاقات میں کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی دستیابی اور سیکیورٹی کے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں، بشمول تجربات کے تبادلے، سرسبز ماحول کے اقدامات، تکنیکی صلاحیت میں اضافہ اور پانی کے شعبے میں بین الاقوامی کمپنیوں کی شمولیت پر بات چیت کی گئی۔

315f2c72 a808 4cb6 af33 326d233e0adc 434b2987 0350 4981 a452 e34680594b8a 79888758 f2d3 4b12 b47c e6ee6c172ea9 c008b4dd 25c1 4ca5 9647 0ed548a75a1e

سی ای او واٹر کارپوریشن نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو کارپوریشن کی حالیہ اصلاحات، بحالی اور وژن کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے واٹر کارپوریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور ری سائیکلنگ کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈملوٹی سمیت دیگر تنصیبات کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی

WhatsApp Image 2024 07 16 at 7.01.28 PM 3

67 / 100 SEO Score

One thought on “سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے ہمراہ حب کینال اور حب پمپنگ اسٹیشن کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!