وزیراعظم سے وزیرقانون، اٹارنی جنرل کی ملاقات، مخصوص نشستوں کے فیصلے، ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔

پہلی بار فواد خان اور صنم سعید ’برزخ‘ میں بہن بھائی بنیں گے

ملاقات میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

یاد رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر کے بعد جسٹس (ر) مظہر میاں عالم خیل نے بھی ایڈہاک جج کی ذمہ داری لینے سے معذرت کر لی۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم سے وزیرقانون، اٹارنی جنرل کی ملاقات، مخصوص نشستوں کے فیصلے، ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!