پاک بحریہ کا جہاز یرموک میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر تعینات

کراچی، 19 جولائی 2024: پاک بحریہ نے جدید ہیلی کاپٹر سے لیس جنگی جہاز یرموک کو بحر ہند میں پاکستانی بندرگاہوں کی حفاظت اور تجارتی جہازوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تعینات کر دیا ہے۔ تعیناتی کے دوران، یہ جہاز دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں حصہ لے گا اور عالمی بحری گزرگاہوں کی حفاظت کے مقصد کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ پی این ایس یرموک علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا تاکہ بحری سفارتکاری کے تحت پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کر دی

پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ، ملکی بحری تجارت کی سلامتی اور بین الاقوامی تجارتی سمندری گزرگاہوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ بحری دہشت گردی، قزاقی، اور منشیات و اسلحہ کی سمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے کے لیے پاک بحریہ اپنے جنگی جہازوں کو ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر باقاعدگی سے تعینات کرتی ہے اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کا جہاز یرموک میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!