مائیکرو سافٹ سروسز میں خلل، کئی ممالک میں ایئرلائنز، بینکز سمیت دیگر ادارے متاثر

مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سویٹس کی بندش کے باعث دنیا بھر میں کمپنیوں کو خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پروازیں معطل ہوگئیں، نیوز آؤٹ لیٹس نشر جاری رکھنے سے قاصر ہوگئے اور کاروباری ادارے لین دین نہ کرسکے۔

آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ اور بھارت میں سروسز بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں جس سے بینکس، میڈیا ہاؤسز، اور اسٹاک مارکیٹوں سے لے کر سرکاری ادارے اور ہوائی اڈے تک متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا

سروس کی بندش کے باعث امریکا میں کئی طیارے گراؤنڈ کردیے گئے، آسٹریلیا میں بھی مسافروں کو پروازوں کی منسوخی کے باعث انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

آسٹریلیا کے سپراسٹور میں مائیکروسافٹ سروس کی بندش سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، بھارت، ملیشیا، سنگاپور سمیت دیگر کئی ممالک میں بھی تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

 

مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سروس بندش کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

54 / 100

One thought on “مائیکرو سافٹ سروسز میں خلل، کئی ممالک میں ایئرلائنز، بینکز سمیت دیگر ادارے متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!