تشکر نیوز: ایس ایس پی ملیر، کاشف آفتاب عباسی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی تاکہ پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
حساس علاقوں میں انٹیلیجنس کے مربوط نظام کے ساتھ ساتھ جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔
ضلع ملیر پولیس نے جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی پر مامور افسران اور جوانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل قائم کر دیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل میں تعینات افسران اور جوانوں کو مستعدی سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
